The Place Where The Hearts Meet
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomePortalGalleryLatest imagesSearchRegisterLog in

 

 Gham na krain

Go down 
5 posters
AuthorMessage
Bint ul islam
Co-Admin
Co-Admin



Posts : 10
Join date : 2009-09-13

Gham na krain Empty
PostSubject: Gham na krain   Gham na krain Icon_minitimeMon Sep 14, 2009 1:26 am




غم نہ کریں


دار ابن خزیمہ
لا تحزنی

اس پیاری بہن کے لیے ...
جس کے دل پر غم کا غلبہ چھایا ہے...جس کی روح میں بے چینی پوشیدہ ہے...جس کا سینہ مشکلات سے تنگ آ چکا ہے .. جس کی زندگی تلخیوں سے گزر رہی ہے...جس کی امیدیں تاریکیوں سے بھر گئی ہیں...زندگی باوجود وسعت کے اس کے لیے تنگ ہو چکی ہے...
غم نہ کریں..تلخیوں سے چھٹکارا ہرگز غم کے ذریعے حاصل نہیں ہو سکتا..مایوس نہ ہوں..مایوسی سے طبیعت پھر جاتی ہے...جبکہ امیدوں کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں..
غم نہ کریں..آزمائش تو گناہوں کو ختم کرتی ہے۔مصیبتیں تو اللہ کی طرف سے امتحان ہیں تاکہ یہ پتا چل سکے کون راضی ہوتا ہے اور کون ناراض؟!جیسے کہ عربی شاعر نے کہا تھا :
فاللہ ینعمنا بالبلوی یمحصنا
من منا یرضی او یضطرب
''آزمائشیں تو اللہ کی نعمت ہیں تاکہ ہمارے گناہ معاف ہوںاور یہ پتا چل سکے کہ کون آزمائش پڑنے پر راضی ہوتا ہے اور کون پریشان؟!''
آپ کس وجہ سے دکھی ہیں؟!
اگر آپ کو کسی بیماری کا دکھ ہے 'تو جان لیں کہ یہ آپ کے لیے بھلائی ہے۔ بیماری کا انجام صحت یابی ہی ہے۔نبی ۖ نے فرمایا:''من یرد اللہ بہ خیرا یصب منہ'' اللہ جس سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کو آزماتا ہے۔''اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:''واذا مرضت فھو یشفین''''جب میں بیمار ہوتا ہوں اللہ مجھے شفا دیتا ہے''
اگر آپ کے غم کرنے کی وجہ ماضی میں کسی غلطی کا سرزد ہونا ہے تو آپ پر آپ کی جان سے بھی زیادہ رحم کرنے والے رب کی بات پر غور کریں:''آپ کہہ دیجیے اے میرے بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہواللہ تمام گناہ معاف کرنے والا ہے''
اگر آپ اپنے خاوند یا کسی رشتہ دار کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے دکھی ہیں توجان لیں کہ اللہ نے آپ کی مدد اور ظلم کرنے والے کو ذلیل و رسوا کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے
۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:''اللہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا''
۔حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ مظلوموں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں :''میری عزت و جلالت کی قسم! میں تمہاری مدد ضرور کروں گا چاہے تھوڑی دیر سے''
اور فرمایا:'' قَدْ سَمِعَ اللَّہُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُکَ فِیْ زَوْجِہَا وَتَشْتَکِیْ ِلَی اللَّہِ وَاللَّہُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَکُمَا ِنَّ اللَّہَ سَمِیْع بَصِیْر ''یقینا اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سنی جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں تکرار کر رہی تھی اور اللہ کے آگے شکایت کر رہی تھی اللہ تعالیٰ تم دونوں کے سوال و جواب سن رہا تھا بے شک اللہ تعالیٰ سننے اور دیکھنے والا ہے'' المجادلہ
اگر غم کرنے کی وجہ فقیری ہے تو صبر کریں بلکہ اللہ کے وعدے پر بھروسہ کرتے ہوئے پرسکون اور مطمئن ہو جائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
:''وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْْء ٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِیْنَ
''''اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے، دشمن کے ڈر سے ،بھوک سے، مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیں''البقرہ 155
اور اگر غم کرنے کی وجہ لڑکوں کا نہ پیدا ہونا ہے تو سن لیں کہ آپ پہلی خاتون نہیں جسکے ہاں لڑکے نہیں ویسے بھی آپ اللہ کی مخلوق کے بارے میں مسئول نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:''لِلَّہِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ یَخْلُقُ مَا یَشَاء ُ یَہَبُ لِمَنْ یَشَاء ُ ِنَاثاً وَیَہَبُ لِمَن یَشَاء ُ الذُّکُورَ (49) أَوْ یُزَوِّجُہُمْ ذُکْرَاناً وَِنَاثاً وَیَجْعَلُ مَن یَشَاء ُ عَقِیْماً ِنَّہُ عَلِیْم قَدِیْر ''''آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے 'وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے'جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے۔یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی بیٹیاں بھی۔اورجسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے'وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے''
تو کیا آپ اپنی مرضی سے بے اولاد ہیں یا یہ اللہ کی مرضی ہے کہ اس نے آپ کو ایسا بنایا؟؟کیا آپ کو اللہ کے حکم پر اعتراض کرے کا حق حاصل ہے؟؟کیا آپ کے خاوند یا کسی رشتہ دار کو آپ کی ملامت کرنے کا حق ہے؟اگر کوئی آپ کو ملامت کرتا ہے تو وہ اللہ پر اعتراض کررہا ہے..آپ کو کچھ نہیں کہہ سکتا۔
جب ساری مرضی ہی اللہ کی ہے تو غم کس چیز کا ہے؟آزمائشیں چاہے اپنی حدیں پار کر جائے لیکن یاد رکھیے کہ یہی آپ کے لیے لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔رات بے شک لمبی ہو جائے فجر تو ضرور طلوع ہو گی۔
میں یہ چند روشن باتیں آپ کے دکھ و درد کو دور کرنے کے لیے سر قلم کر رہی ہوں ۔اللہ کے حکم سے یہ باتیں پڑھنے کے بعد آپ اپنے غم کو بھول جائیں گی۔

1)آج پر نظر رکھیں:
زندگی میں اپنا شعار یہ بنا لیں ''جو گزر گیا سوگزر گیا اور جو ہونے والا ہے وہ آپ سے چھپا ہوا ہے ''یعنی جس گھڑی میں آپ جی رہ ہیں صرف وہی گھڑی آپ کی ہے۔اس لیے بس آج اور ابھی پر نظر رکھیں۔
اس سے اچھا اور خوبصورت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ قول ہے:''جب شام ہو جائے تو صبح کا انتظار نہ کرو اور جب صبح ہو جائے تو شام ہونے کا انتظار نہ کرو۔صحت یابی میں بیماری کے لیے بھی تیاری رکھو اور زندگی میں موت کو یاد رکھو'']بخاری[
ماضی جیسا بھی ہو بھول جائیں۔دکھ بھرا ہو یا خوشیوں والا'کیونکہ زخموں کا علاج ماضی کرنا نہیں بلکہ ماضی میں جینے سے اس کے غموں اور المیوں کو یاد کرنے سے زندگی تنگ اور بے چینی بڑھ جاتی ہے۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ دو وقتوں کے درمیان جی رہی ہیں:
1)ماضی :جو کہ اچھا یا برا کسی بھی طرح سے گزر چکا ہے۔ماضی کا مطلب ہے عدم ۔یعنی اس کا کوئی وجود نہیں۔کیونکہ یہ گزر چکا ہے یعنی اب موجود نہیں ہے ۔ ہاں!البتہ صرف آپ کے ذہن میں اس کا وجود ہے۔جی ہاں!! صرف آپ کے ذہن میں۔جب وہ ہے ہی نہیں تو غموں کی ذکشنری سے اس کا نام نکال ہی دینا چاہیے۔ماضی کے گھڑے مردے اکھاڑنے سے کیا حاصل؟!
2)مستقبل:وہ آپ سے چھپا ہواہے۔مجھول ہے۔آپ کی سوچ کے قانون اُ س پر اپنا حکم نہیں چلا سکتے۔نہ ہی آپ کی عقل کے اندازے اُس کے مطابق چل سکتے ہیں۔ کیونکہ مستقل ایسا پوشیدہ چھپا ہوا ہے جس کی حقیت کوئی انسان کبھی جان ہی نہیں سکتا۔جیسا کہ فرمایا:''وَمَا تَدْرِیْ نَفْس بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوت''''نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا'' ]لقمان ٣٤[
قُل لَّا یَعْلَمُ مَن فِیْ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَیْْبَ ِلَّا اللَّہُ ''کہہ دیجیے آسمانوں والوں میں سے اور زمین والوں میں سے سوائے اللہ کے کوئی غیب نہیں جانتا '']نمل ٦٥[
حاصل کلام یہ ہے کہ ماضی کا تو کوئی وجود ہی نہیں اور مستقبل آپ سے پوشیدہ ہے۔
آپ اپنا دل ماضی کے سایوں اور تفکرات میں کیوں گھیرتی ہیں! اور کیوں مستقبل کے لیے امیدیں اور توقعات لگاتی ہیں؟! اپنی زندگی کو ہر لمحہ با لمحہ،گھڑی با گھڑی اور دن با دن گزاریں۔
ماضی کو بھول جائیں ۔پرانی باتوں کا دریا میں بہا دیں۔اپنے دل میں موجودہ ہر دکھ و غم کے صفحے پھاڑ ڈالیں ۔اور مستقبل کو کبھی نہ سوچیں ۔ہمیشہ خوش زندگی گزاریں گی۔دیکھیے نبی ۖ نے کس طرح دکھ و غم سے پناہ مانگی:اللھم انی اعوذبک من الھم والحزن العجز والکسل والجبن والبخل وقھر الدین وغلبة الرجال''اے اللہ میں دکھ و بے چینی ،بڑھاپے اور سستی ،ڈرپوکی اور کنجوسی ، قرض داری اور آدمیوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں'']رواہ البخاری ومسلم[
ہم و حزن میں یہ فرق ہے کہ اگر مستقبل کی فکر پریشان کرتی ہے تو ہم ہے اور اگر ماضی کی فکر پریشان کرتی ہے تو حزن ہے۔
پیاری بہنا:آج کا دن آپ کا ہے۔آپ اپنی ساری توجہ ، ساری صلاحیت ، خلاقیت ،اور ذہانت صرف آج پر لگا دیں۔خوش رہیں ،نیک کام کریں،خیر کے بیج بوئیں،احسان کریں۔تاکہ قیامت کے دن اللہ کے سامنے آپ کے نیک کام ہی پیش کیے جائیں۔(یَوْمَ تَجِدُ کُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَیْْرٍ مُّحْضَراً وَمَا عَمِلَتْ مِن سُوَء ٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَیْْنَہَا وَبَیْْنَہُ أَمَداً بَعِیْدا)ً ''جس دن ہر نفس(شخص) اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی برائیوں کو موجود پا لے گا اور آرزو کرے گا کہ کاش اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی'']آل عمران ٣٠[
ہر لمحہ اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔قرآن مجید کی تلاوت کریں'اپنی اور دوسروں کی اصلاح کریں ،نماز پڑھیں ،اللہ کا ذکر کریں ، علم حاصل کریں ۔غرض ہر وقت کوئی نہ کوئی نیک کام کرتے رہیں۔اس طرح آپ کا دن فرحان و شادمان گزرے گا۔
2)اللہ کی عبادت خوش دلی سے کریں:
غم نہ کریں.. مصیبت پہنچتے ہی یہ دعا پڑھیں:انا للہ وانا الیہ راجعون اللھم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منھا۔صدمہ پہنچتے ہی آپ کی زبان سے نکلنے والے پہلے الفاظ یہی ہونے چاہیں...ایسا کرنے سے آپ کے لیے مصیبت رحمت بن جائے گی،آزمائش سبب مغفرت بن جائے گی ، ہلاکت باعث برکت بن جائے گی۔غور کریں اللہ تعالیٰ کس طرح مصیبت کا ذکر اپنی کتاب میں کرتے ہیں:وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْْء ٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِیْنَ (155)الَّذِیْنَ ِذَا أَصَابَتْہُم مُّصِیْبَة قَالُواْ ِنَّا لِلّہِ وَِنَّا ِلَیْْہِ رَاجِعون''اور ہم کسی قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور میوں کے نقصان سے تمہاری آزمائش کریں گے توصبر کرنے والوں کو (خدا کی خوشنودی کی) بشارت سنا دو ۔ان لوگوں پر جب کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم خدا ہی کا مال ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں (2:156)
فقیری ہو یا حاجت،فاقہ ہو یا کوئی بیماری یعنی ہر آزمائش میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کی خوشخبری یاد رکھیں۔
3)آزمائش کا راز جانیں:
غم نہ کریں ...دنیوی مشکلات زندگی کا ایک ناگزیر حصہ ہیں ۔آزمائش تو ہماری زندگی کا ایسا حصہ ہے کہ اس کو الگ کرنا ہی ناممکن ہے۔امیر ہو یا غریب،بادشاہ ہو یا غلام ،نبی ہو یا ولی غرض ہر انسان کسی نہ کسی مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے۔البتہ ہر کسی کو اس کے حال کے مطابق اور اس کے درجات کے مطابق آزمائش ملتی ہے۔
خَلَقْنَا الِْنسَانَ فِیْ کَبَدٍ
کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے (90:4)
یعنی آزمائش کا راز ہی یہی ہے:
وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ حَتَّی نَعْلَمَ الْمُجَاہِدِیْنَ مِنکُمْ وَالصَّابِرِیْنَ
اور ہم تو لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں۔ اور تمہارے حالات جانچ لیں (47:31)
تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْْء ٍ قَدِیْر
وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے (67:1)

غم نہ کریں ..ہر آزمائش میں یہ سوچیں کہ آپ اللہ کے سامنے امتحان کے لیے تیا رکی جا رہی ہیں۔ثابت قدم ہو جائیں۔اپنے آپ کو سنبھالیں ۔سوچیے،غور کریں۔ٹھنڈی ہو جائیں۔ جیسے کوئی آپ کے کان میں سرگوشی کر رہا ہے کہ آپ کو ایک اور آزمائش میں مبتلا کیا گیا ہے فیل ہونے سے بچیں۔نبی ۖ کی اس بات پر غور کریں:''من یرد اللہ بہ خیرا یفقہ فی الدین''اللہ جس سے بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے۔ اور پھرمن یرد اللہ بہ خیرا یصب منہ'':''اللہ جس سے بھلائی چاہتا ہے اس کو آزماتا ہے۔''
یعنی طالب علم اور آزمائش میں مبتلا انسان دونوں کے لیے اللہ نے بھلائی کا ارادہ کیا ہوا ہے۔سبحان اللہ! یہ تو بہت غور و فکر کرنے کا مقام ہے۔دیکھیں علم کی کتنی فضیلت ہے ۔اللہ تعالیٰ صرف اپنے محبوب بندوں کو علم کی راہ پر لگاتا ہے ۔جی ہاں! اور آزمائش بھی اسی طرح بہت فضل و شرف کی حامل ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف اپنے محبوب بندوں کو آزماتا ہے تاکہ ان کے گناہ معاف ہو جائیں ،ان کی مشکلات آسان ہو جائیں ،ان کی برائیاں دور ہو جائیں۔جیسا کہ فرمایا:
لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللَّہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِکَ أَمْراً
''تم نہیں جانتے شاید اس کے بعد اللہ تعالیٰ کوئی نئی بات پیدا کر دے''
''ان اللہ اذا احب قوما ابتلاھم فمن رضی فلہ الرضی ومن سخط فلہ السخط'']بخاری[
اللہ تعالیٰ جس قوم کو پسند کرتا ہے انہیں آزماتا ہے ۔جو خوش رہے اس کے لیے خوشی ہے اور جو ناخوش ہو اس کے لیے نا خوشی۔
4)پریشان نہ ہوں
پیاری بہن ! بھوک کے بعد شکم سیری ،پیاس کے بعد سیاربی اور مرض کے بعد صحت یابی ہے۔گم شدہ منزل پائے گا مشقت اٹھانے والا آسانی حاصل کرے گا ۔اندھیرے چھٹ جائیں گے۔جی ہاں! یہی اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا:''فَِانَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْراً (5) ِانَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْراً
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے ۔اوربے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے (94:6)
غم نہ کریں۔اللہ تعالیٰ نے آیت میں ''آسانی '' کا ذکر دو دفعہ اسی لیے کیا کہ آپ کا دل مطمئن ہو جائے،آپ کا سینہ کھل جائے۔نبی ۖ نے فرمایا:''ایک تنگی 'دو آسانیوں پر بھاری نہیں پڑے گی''جیسے رات کے بعد دن ہے ویسے ہی تنگی کے بعد آسانی ہے۔
5)اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کریں۔
بہنا..جب آپ غم و الم سے دو چار ہوں تو ..اپنا معاملہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حوالے کر دیں۔حدیث میں ہے :''من جعل الھموم ھما واحدا ھم المعاد ،کفاہ اللہ سائز ھمومہ..ومن رشبعت بہ الھموم من احوال الدنیا لم یبال اللہ فی ای اودیة ھلک''''جس نے اپنا غم صرف آخرت کے دن کو بنایا اللہ نے اس کے سارے غم دور کر دیے اور جس کے غم دنیا کی زندگی کے لیے بٹ گئے پھر اللہ کو اس سے کوئی مطلب نہیں کہ وہ کس غم میں ہلاک ہو جائے''
غم نہ کریں..رزق تقسیم ہوچکا،آپ کی تقدیر لکھی جاچکی ہے۔دنیا کی زندگی تو ذرہ بھر غم کا حق نہیں رکھتی کیونکہ اس نے تو فنا ہو جانا ہے۔''وَمَا الْحَیَاةُ الدُّنْیَا ِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ۔اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے (57:20)
جب آپ کو کوئی غم پہنچے فورا اللہ کی طرف لوٹیں۔یہ ذکر کثرت سے کریں:''اللہ اللہ ربی لا اشرک بہ شیئا''''یا حی یا قیوم برحمتک استغیث''''رب انی مغلوب فانتصر'' یہ سب شرعی ذکر ہیں ان کے پڑھنے سے گناہ جھڑتے ہیں ۔ مصیبتیں دور ہوتی ہیں ۔
استغفار کے ذریعے سکون تلاش کریں.. استغفار سے خوف، تنگی، حزن و ملل کے بادل چھٹ جاتے ہیں ۔سچے دل سے استغفار کریں۔ایک دفعہ ،دو دفعہ، سو دفعہ، دو سو دفعہ ،ہزار وں دفعہ...بلکہ بغیر گنے استغفار کریں۔استغفار کی مٹھاس سے لطف اندوز ہوں' نفس کو سکون اور دل کو سلامتی حاصل ہو گی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:ا ِنَّ اللّہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیْنَ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے (2:222)
اذکار پڑھ کر دل کو اطمینان پہنچائیں...تسبیح کریں، نبی ۖ پر درود پڑھیں، قرآن مجید کی تلاوت کریں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: أَلاَ بِذِکْرِ اللّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں (13:28)
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَاء وَرَحْمَة لِّلْمُؤْمِنِیْنَ اور ہم قرآن (کے ذریعے)سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے (17:82)
غم نہ کریں...اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ...گھر کے کسی حصے میں اکیلی ہوجائیں ،گڑاگڑائیں ،اللہ کی چوکھٹ پر سر جھکائیں،روئیں ، مانگیں ،اللہ سے بات کریں اس سے سرگوشی کریں ،رات کے اندھیروں میں اور نمازوں کے بعد چپکے چپکے اللہ تعالیٰ سے عاجزی سے دعا کریں۔
وَِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَِنِّیْ قَرِیْب أُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ ِذَا دَعَانِ
اور اے پیغمبرجب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں
غم نہ کریں...مایوس نہ ہوں..
وَلاَ تَیْْأَسُواْ مِن رَّوْحِ اللّہِ ِنَّہُ لاَ یَیْْأَسُ مِن رَّوْحِ اللّہِ ِلاَّ الْقَوْمُ الْکَافِرُونَ(
اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ کہ اللہ کی رحمت سے بے ایمان لوگ ناامید ہوا کرتے ہیں (12:87)
اندھیری راتیں جلد ہی روشن ہو جائیں گی ... مسکراہٹیں واپس آ جائیں گی .. صرف صبر سے انتظار کریں ..دعا اور ذکر کا ساتھ نہ چھوڑیں .. اللہ تعالیٰ سے اچھا ظن رکھیں..وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ اجمعین

Back to top Go down
Silly
Moderator
Moderator
Silly


Posts : 433
Join date : 2009-08-28

Gham na krain Empty
PostSubject: Re: Gham na krain   Gham na krain Icon_minitimeMon Sep 14, 2009 5:26 am

Subhaan Allah..............bohat Gham na krain 567740 acha message hey.
Back to top Go down
FantasyGirl
Co-Admin
Co-Admin
FantasyGirl


Posts : 531
Join date : 2009-08-28

Gham na krain Empty
PostSubject: Re: Gham na krain   Gham na krain Icon_minitimeMon Sep 14, 2009 4:38 pm

Jazak Allah
Allah se umeed akhri saans tak takhni chaheye
Back to top Go down
MJKT
Co-Admin
Co-Admin
MJKT


Posts : 655
Join date : 2009-08-28
Age : 37
Location : Multan (PAKISTAN)

Gham na krain Empty
PostSubject: Re: Gham na krain   Gham na krain Icon_minitimeWed Sep 16, 2009 9:22 am

JazakAllah
Back to top Go down
$!l3/\/t Oc3@/\/
Co-Admin
Co-Admin
$!l3/\/t Oc3@/\/


Posts : 203
Join date : 2009-08-28
Location : PaKiStAn

Gham na krain Empty
PostSubject: Re: Gham na krain   Gham na krain Icon_minitimeMon Sep 21, 2009 9:46 am

JazakAllah........
Back to top Go down
Sponsored content





Gham na krain Empty
PostSubject: Re: Gham na krain   Gham na krain Icon_minitime

Back to top Go down
 
Gham na krain
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
The Place Where The Hearts Meet :: Islam - The Religion of Peace :: ISLAM - The Way of Life-
Jump to: